سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر حملے کی کوشش کرنے والے ٹارگٹ کلرز گرفتار

ملزمان اپنے مذموم مقاصد کے لیے منصوبہ بندی کے تحت مخالفین کو ٹارگٹ کرنے جا رہے تھے


ویب ڈیسک April 01, 2026

پشاور:

پشاور پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان اور کزن پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان حارث ولد تاج الدین اور موسیٰ خان ولد افسر خان کا تعلق عیسیٰ خیل سفید سنگ سے ہے، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ملزمان اپنے مذموم مقاصد کے لیے منصوبہ بندی کے تحت مخالفین کو ٹارگٹ کرنے جا رہے تھے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میان سعید ملزمان پشتخرہ دورہ روڈ سفید ڈھیری سے گرفتار کیے گئے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اور تفتیش جاری ہے۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔