انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایک گاڑی پر ماہانہ اخراجات تقریباً تین لاکھ روپے تک پہنچ گئے


ویب ڈیسک April 04, 2026

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ ملزم افنان اور اس کے والد شفقت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے کے گواہان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج شاہد سکندر نے کی، جبکہ مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے درج کر رکھا ہے۔