بلوچستان سے کراچی میں چھالیہ اسمگل کئے جانے کا انکشاف

گاڑی سے 52 بورے وزنی 604 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئیں


ویب ڈیسک April 14, 2026

کراچی کی پولیس نے بلوچستان سے چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی آنے والی کیلے کی گاڑی میں چھالیہ اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پکڑی گئی شہزور گاڑی سے 52 بورے وزنی 604 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئیں۔ چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث بلال ولد محمد لطیف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم کے حوالے کیا گیا ہے۔