مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء پرویز رشید نے ایران امریکا مذاکرات کے بعد اسلام آباد کو دنیا کا شہر امن قرار دیتے ہوئے ’’ایکس‘‘ پر معنی خیز بیان جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر سینیئر لیگی رہنما پرویز رشید نے کہا کہ اسلام آباد! شناخت یلغار، لشکر کشی اور دھرنے جہاں دوست کے دورے منسوخ ہو جاتے، جن کی آمد سے پاکستان کو سرمایہ کاری میسر ہونی ہوتی۔
پرویز رشید نے لکھا کہ اب اسی شہر کو دنیا ’’شہر امن‘‘ قرار دیتی ہے، بس شہر وہی ہے لیکن قیادت بدل گئی ہے۔
سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ ’’چلو چلو اسلام آباد چلو‘‘ شر نہیں بلکہ خیر کے لیے ہے۔