نوشہرہ: سی این جی بندش کیخلاف احتجاج کے دوران رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی

شوبرا چوک پر احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں


ویب ڈیسک April 15, 2026

نوشہرہ: سی این جی کی بندش کے خلاف نوشہرہ کینٹ کے علاقے شوبرا چوک میں احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں سی این جی ایسوسی ایشن، رکشہ یونین اور فلائنگ کوچ یونین کے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے موقع پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی این جی کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بے روزگار ہو رہے ہیں اور ان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔