4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

بچی گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم نے اُسے ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، پولیس


ویب ڈیسک April 15, 2026

لاہور:

4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او باغبانپورہ کی سربراہی میں ایس ایچ او مناواں کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم نور کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی گھر سے باہر کھیل رہی تھی  کہ ملزم نے اُسے ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم نور کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔