عالمی امن کے لیے بہترین سفارتکاری پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت نے پاکستان کی کوششوں کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران امریکا جنگ بندی میں وہ کلیدی کردار ادا کیا جو کوئی اور ملک نہ کر سکا۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ دنیا کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے پر پاکستان کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں پاکستان کی امن کی کوششوں کے اثرات ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہوں گے۔
آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان عالمی منظرنامے میں حقیقی نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت کے حالیہ بیانات اس امر کی غمازی ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔