لاہور: لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار

ملزم شہریار زبردستی لڑکے کے پیچھے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسے اپنے ساتھ لے گیا اور نازیبا حرکات کرتا رہا،


ویب ڈیسک April 18, 2026
فوٹو: فائل

لاہور میں بادامی باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم شہریار زبردستی لڑکے کے پیچھے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسے اپنے ساتھ لے گیا اور نازیبا حرکات کرتا رہا، اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او بادامی باغ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔