ایران امریکا جنگ بندی سے متعلق پیشرفت؛ وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس

پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، ذرائع کا دعویٰ


ویب ڈیسک April 22, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔