پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کو بھارت کے اندراورباہرسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناقابل تردید شواہد سے واضح ہوچکا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دنیا بھر میں سکھ رہنمائوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے۔ امریکا میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پربھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے سفارتی وقاراورحمایت میں اضافہ جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوا۔ بھارت میں اندرونی و بیرونی اختلافی آوازیں اس امر کی غماز ہیں کہ پہلگام مودی کا محض ایک فالس فلیگ ڈرامہ تھا۔