تہران ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں بحال، فضائی آپریشنز دوبارہ شروع

تسنیم ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز تہران سے مسقط اور استنبول کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا


ویب ڈیسک April 24, 2026

تہران کے مرکزی ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کے تحت مسقط اور استنبول کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز تہران سے مسقط اور استنبول کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے 18 اپریل سے مرحلہ وار اپنے فضائی آپریشنز بحال کرنا شروع کیے تھے، جس کے تحت چار مراحل پر مشتمل منصوبہ ترتیب دیا گیا۔

ابتدائی مرحلے میں مشرقی علاقوں میں پروازیں بحال کی گئیں جبکہ 20 اپریل کو بڑے ہوائی اڈوں، بشمول خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی سروسز کی بحالی کا مقصد معمول کی پروازوں کو جلد از جلد بحال کرنا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کی فضائی حدود کی بحالی نہ صرف علاقائی سفر کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے بین الاقوامی فضائی ٹریفک اور تجارتی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔