نادرا نے شہریوں کیلیے جدید سہولت متعارف کرادی

اضلاع کی سطح پر مردم شماری کے اعداد و شمار سمیت تمام سہولیات ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی


ویب ڈیسک April 24, 2026

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوامی سہولت کیلیے نئی جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی، جس میں ضلع کی سطح پر مرد شماری کے اعداد و شمار بھی کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نادرا نے شناختی خدمات کو مزید منظم اور صارف دوست انداز میں ڈھالنے کیلیے ویب سائٹ کو جدید طرز پر متعارف کرادیا ہے۔

ویب سائٹ پر شناختی کارڈ،  نائیکوپ، پی او سی، ایف آر سی سمیت تمام خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا ہے۔

نادرا کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن ڈیٹا اور اعدادوشمار  nGRIDS سسٹم پر نقشوں کی صورت میں موجود ہے جبکہ ضلعی سطح پر مردم شماری اور رجسٹریشن کا تقابلی جائزہ  بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تحقیقی سرگرمیوں اور منصوبہ بندی میں رہنمائی کے لیے میپ گیلری متعارف کرایا گیا ہے جبکہ قومی و صوبائی سطح کے اعدادوشمار اور رجحانات کو بھی ویب سائٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ویب سائٹ کی مدد سے شہری پیدائش، وفات، شادی و طلاق کی باآسانی رجسٹریشن کرسکتے ہیں جبکہ بینکاری، ٹیلی کام اور حکومتی اداروں کے لیے تصدیقی خدمات اسی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ عوامی سہولت کیلیے کال سینٹر، آئی وی آر اور ای میل سپورٹ کو بھی نادرا نے مزید مؤثر بنادیا، جس کے بعد شکایات کے اندراج اور ازالے کا نظام بہتر انداز میں فعال ہوگیا ہے۔