پنجاب پولیس نے کوئٹہ سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاع پر گولڈنگ چوک سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان ویگو ڈالے میں ہیروئن چھپا کر کوئٹہ سے لاہور سپلائی کرنے آئے تھے۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ ملزمان نے ڈالے کی سیٹوں کے نیچے ہیروئین چھپا رکھی تھی، کارروائی کے دوران ملزمان سے 34 کلو سے زائد ہیروئین برآمد ہوئی۔
پولیس نے کارروائی کے بعد منشیات اور ڈالے کو تحویل میں لے لیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ منشیات کو پورے لاہور شہر میں سپلائی کرنا تھا۔