پاک اور سری لنکن افواج کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق کا آغاز

یہ مشق دو ہفتوں تک جاری رہے گی، باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور باہمی افہام و تفہیم میں مدد ملے گی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 27, 2026

پاکستان اور سری لنکا کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق شیک ہینڈرز 2 کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق شیک ہینڈز II کاآغاز 27 اپریل کو تربیلا میں ہوا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی یہ مشترکہ شق دو ہفتوں تک جاری رہے گی جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کی اسپیشل فورسز نے شرکت کریں گے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، مشق میں حصہ لینے والے فوجی آپریشنل تجربات اور انسداد دہشت گردی میں مہارت کے تبادلے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں سے باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور باہمی افہام و تفہیم میں مدد ملے گی۔