شعیب ملک کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے خصوصی درخواست

جم اور فٹنس سینٹرز کو خصوصی رعایت ملنی چاہیے: شعیب ملک


ویب ڈیسک April 27, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم شہباز سے خصوصی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) شعیب ملک نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’محترمہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف، کاروباروں کے لیے بروقت قواعد و ضوابط قابلِ ستائش ہیں، مگر میرا ماننا ہے کہ جم اور فٹنس سینٹرز کو خصوصی رعایت ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید لکھا ’بہت سے دفتر جانے والے افراد صرف ڈیوٹی کے بعد ہی ورزش کر سکتے ہیں۔ صحت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی خوراک، اس لیے جم کے اوقات کو رات 10 بجے (22:00) تک بڑھانا ایک مثبت قدم ہوگا۔ یہ اقدام ایک صحت مند اور مضبوط پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔