راولپنڈی: عمران خان ایک بار پھر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

علاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی حالت مستحکم رہی


ویب ڈیسک April 28, 2026

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں انہیں 28 اپریل کو چوتھا انٹرا وٹریئل انجکشن لگایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طریقہ کار سے قبل ماہر امراضِ چشم نے انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا جبکہ آپٹیکل کوہرینس ٹوموگرافی میں بہتری کے آثار بھی ظاہر ہوئے۔

پمز کے مطابق تمام طبی احتیاطی تدابیر کے تحت مائیکروسکوپی گائیڈنس میں انجکشن لگایا گیا اور یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر کامیابی سے مکمل ہوا۔

علاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی حالت مستحکم رہی اور قبل، دوران اور بعد میں ان کے وائیٹلز نارمل رہے۔

بعد ازاں انہیں ضروری ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔