میرا کیس سندھ کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے، ام رباب

اس کیس کو آخری حد تک لے کر جائیں گی، تاخیری حربوں کے ذریعے انصاف میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، ام رباب


ویب ڈیسک April 28, 2026

ام رباب نے کہا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس سے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی جسے سنا اور منظور کر لیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس سندھ کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے اور پورے سندھ و پاکستان کے عوام ان کے ساتھ ہیں، وہ ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں تاکہ بااثر افراد قانون سے بالاتر نہ رہیں۔

ام رباب نے مزید کہا کہ وہ اس کیس کو آخری حد تک لے کر جائیں گی، تاخیری حربوں کے ذریعے انصاف میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، تاہم انہیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے اور ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ام رباب کیس کے وکیل صلاح الدین پنہور ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے تھے اور مقدمے میں 17 گواہوں کو شامل کیا گیا تھا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری پر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 30 مارچ کو آنے والے فیصلے میں ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا، جس کے خلاف آج درخواست دائر کر دی گئی ہے۔