اڈیالہ جیل میں معائنہ، بشریٰ بی بی کی آنکھ کی صورتحال تسلی بخش قرار

17 اپریل کو انکی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ کی تشخیص ہوئی جس پر الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں اُن کا آپریشن ہوا تھا


ویب ڈیسک April 28, 2026

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آنکھ کی صورتحال کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دے دیا۔

ایکسپریس کے مطابق میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کر بشری بی بی کی آنکھ کا معائنہ کیا اور صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

میڈیکل ٹیم  میں الشفا آئی ٹرسٹ کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی پمز کے ڈاکٹر عارف شامل تھے جبکہ ڈاکٹروں کو اڈیالہ جیل اسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔

ٹیم معائنہ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ بشری بی بی کا 17 اپریل کودائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ کی تشخیص ہوئی جس کے بعد الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں اُن کا آپریشن ہوا تھا۔