بشری بی بی کی آنکھ کے معائنہ کے سلسلے میں  الشفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئے

ڈاکٹر ندیم قریشی بشری بی بی کی آنکھ کا معائنہ کریں گے، اڈیالہ جیل ہسپتال لے طبی عملہ کی بھی معاونت حاصل ہوگی


ویب ڈیسک April 28, 2026

بشری بی بی کی آنکھ کے معائنہ کے سلسلے میں  الشفا آئی ٹرسٹ کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے۔

ڈاکٹر ندیم قریشی بشری بی بی کی آنکھ کا معائنہ کریں گے، اڈیالہ جیل ہسپتال لے طبی عملہ کی بھی معاونت حاصل ہوگی۔

بشری بی بی کا 17 اپریل کو شفا آئی ٹرسٹ ہسپتال میں دائیں آنکھ کا آپریشن ہوا تھا،   بشریٰ بی بی  کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ (Retinal Detachment) کی تشخیص ہوئی تھی۔