ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث 5000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند

پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کی بدولت کل رات لوڈ مینجمنٹ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوئی، پاور ڈویژن


ویب ڈیسک April 28, 2026
فوٹو: فائل

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ عالمی حالات کے باعث ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔ 

ترجمان نے 27 اپریل کو رات پیک اوقات میں بجلی کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ تربیلا ڈیم سے پانی سے اخراج میں رات کے وقت اضافے سے پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا، کل رات پیک ٹائم میں کل پن بجلی کی پیداوار 6000 میگاواٹ رہی۔ ملک کی کل پن بجلی کی استعداد 11500 میگاواٹ ہے۔

ترجمان  کے مطابق پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک کے جنوب سے نیشنل گرڈ میں استحکام کی بدولت مزید کچھ پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی سے بجلی پیداوار میں مزید بہتری آئی ہے۔ 100 میگاواٹ سنٹر لانے میں آسانی ہوئی۔ ملک کے جنوب سے کل 500 میگاواٹ کی ترسیل ممکن ہوئی۔

ترجمان کے مطابق کل رات بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے پیک آورز میں ایک سے دو گھنٹے تک لوڈ منیجمنٹ کی۔ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کی بدولت بجلی کی زیادہ ڈیمانڈ کے باوجود لوڈ منیجمنٹ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوئی۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ منیجمنٹ پالیسی کے تحت کی جارہی ہے، اکنامک لوڈمنیجمنٹ کا پیک اورز میں لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں، ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے اوقات کا شارٹ فال ختم ہوجائے گا۔