لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پولیس نے رشتے سے انکار پر طالبہ کو ہراساں اور تشدد کرنے والے پڑوسی لڑکے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم علی احمد کو گڑھی شاہو کے ایریا سے ٹریس کیا گیا، ملزم نے اسلحے کے زور پر لڑکی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
رشتے سے انکار کرنے پر ملزم علی احمد نے لڑکی پر تشدد کیا جس سے لڑکی کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، خواتین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔