فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی کے تحت پشاور میں پولیس اسٹیشن شاہپور کے اے ایس آئی عطا اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر نمبر 50/2025 کے مطابق مقدمہ حراستی تشدد کے الزام میں درج کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ متوفی تیمور منظور کو پولیس حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسی تشدد کے باعث بعد ازاں ان کی موت واقع ہوئی۔
اس کیس میں ایس ایچ او اور انویسٹیگیشن آفیسر کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔