موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 افراد زخمی

اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا، ترجمان موٹروے پولیس


ویب ڈیسک April 29, 2026

موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب بس اور کار کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے گاڑی اچانک دوسری لین میں داخل ہو گئی اور بس سے ٹکرا گئی، جبکہ بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔