راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں گرین الیکٹرک بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے بس کے روٹ آفیسر شیراز احمد کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ متنِ مقدمہ کے مطابق گرین الیکٹرک بس مریڑھ سے 26 نمبر چونگی کی جانب جا رہی تھی جس میں 100 سے زائد مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔
جب بس پشاور روڈ پر چیرنگ کراس کے قریب پہنچی تو ایک نامعلوم شخص نے بس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں بس کی کنڈیکٹر سائیڈ کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔