حضرت داتا گنج بخشؒ کا 983 واں سالانہ عرس اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر

عرس کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف شافع حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار کی شرکت


ویب ڈیسک August 04, 2026

لاہور:

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔

اختتامی دعا میں ہزاروں مرد و خواتین زائرین نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی جبکہ درود و سلام کی روح پرور محفل بھی منعقد ہوئی۔

عرس کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف شافع حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر داتا دربار اور اس کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہے۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، استحکام، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جس کے ساتھ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔