آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں اور گاڑیاں تباہ کر دیں

پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا


ویب ڈیسک April 29, 2026

پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کے لیے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔