کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شریف آباد ایف سی ایریا ٹنکی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 17 سالہ حسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
جبکہ نیو چالی کیمبل اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ عباس زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی میٹھادر پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا شیرشاہ پراچہ بسم اللہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 33 سالہ عبدالعزیز نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔