امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز پر دوبارہ حملہ کیا ہے اور کہا ہے وہ پہلے اپنے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں بعد میں امریکا کے کاموں میں مداخلت کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا جرمن وائس چانسلر کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنے ملک کے ساتھ "خوفناک کام کر رہے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ اپنے ملک پر توجہ دیں اور ایران کے جوہری خطرے سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں میں مداخلت کم کریں۔
ٹرمپ حالیہ دنوں میں ایران جنگ کے معاملے پر فریڈرک کے ساتھ تنازع میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریڈرک کو نہیں معلوم ہوا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
واضح رہے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا جب فریڈرک نے کہا کہ ایرانی دو ماہ سے جنگ کے دوران امریکا کی تذلیل کر رہے ہیں۔
فریڈرک نے ایک فوجی اڈے پر بات کرتے ہوئے ٹرانس اٹلانٹک پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیا لیکن فوجیوں میں کمی کے بارے میں ٹرمپ کے تبصروں کا ذکر نہیں کیا۔