سائٹ ایریا کے علاقے غنی چورنگی کے قریب واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 30 منٹ کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے سے بچا جا سکے۔
گودام میں الیکٹرکل اشیاء موجود تھیں جو بڑی تعداد میں اتشزدگی کی نظر ہوگئیں۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔