عظیم فتوحات کی تاریخ پرمبنی کتاب "معرکہ حق" کی رونمائی 5 مئی کو ہوگی

یہ کتاب پاکستان کے دفاع، وقار اور دانشمندانہ سفارت کاری کی ایک جامع اور قابلِ فخر دستاویز ہے


ویب ڈیسک May 02, 2026

قومی یکجہتی اورعظیم فتوحات کی شاندار تاریخ پرمبنی کتاب " معرکہ حق " کی رونمائی 5 مئی 2026 کو کی جائے گی۔

معرکہ حق کے دوران ملکی دفاع کو ناقابل تسخیربناتے ہوئے پاکستانی قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ قومی یکجہتی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔

کتاب "معرکہ حق " پاکستان کے دفاع، وقار اور دانشمندانہ سفارت کاری کی ایک جامع اور قابلِ فخر دستاویز ہے، کتاب قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے جس میں دشمن کی جارحیت کیخلاف قوم پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔

یہ کتاب بھارت کی سازشوں، فالس فلیگ آپریشنزاور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج نے دشمن کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ اس کوعالمی ثالثوں کی طرف دوڑنا پڑا۔