طالبان رجیم کیخلاف افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی

ہم چاہتے ہیں کہ کابل شہر پاکستان کا حصہ بن جائے، افغان شہری


ویب ڈیسک May 02, 2026

کابل سے افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت سے غیرمعمولی اپیل پر مبنی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو پیغام میں افغان شہری کو کہتے ہوئے سناجا سکتا ہے کہ پاکستانی عسکری قیادت ہمیں افغان طالبان سے آزادی دلوائے، کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں۔

شہری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کابل شہر پاکستان کا حصہ بن جائے، افغان عوام جلد طالبان رجیم سے نجات حاصل کر لیں گے۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم مذہبی تشریحات اور سیاسی اجارہ داری کے باعث افغانستان کو مزید تنہائی اور عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔

افغان طالبان کی آمرانہ طرزِ حکمرانی اور طاقت کے بل پر اقتدار برقرار رکھنے کی کوششیں منفی جذبات کو مزید ہوا دے رہی ہیں