ایرانی فوج نے امریکا سے نئے تصادم کا خدشہ ظاہر کردیا

یرانی فوج دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے


ویب ڈیسک May 02, 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا سے نئے تصادم کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے امریکا سے نئے تصادم کے خدشے کا اظہار کردیا ہے۔

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر سردار اسدی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔

ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ حالات و واقعات اور شواہد بتارہے ہیں کہ امریکا سے تصادم دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔