ٹرمپ نے امریکی نیوی کو ’بحری قزاقوں‘ سے تعبیر کردیا

کچھ جہازوں کو امریکا نے ایرانی بندرگاہوں سے نکلنے کے بعد قبضے میں لے لیا ہے


ویب ڈیسک May 02, 2026
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کرنے میں بحری قزاقوں کی طرح کام کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ تبصرہ چند روز قبل امریکی فورسز کی جانب سے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے بعد دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے جہاز سنبھال لیا، ہم نے کارگو سنبھال لیا، ہم نے تیل سنبھال لیا۔ یہ بہت منافع بخش کاروبار ہے۔ ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں۔ ہم کھیل نہیں کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تہران کے کچھ جہازوں کو امریکا نے ایرانی بندرگاہوں سے نکلنے کے بعد قبضے میں لے لیا ہے، جس میں ایشیائی پانیوں میں منظور شدہ کنٹینر بحری جہاز اور ایرانی ٹینکرز بھی شامل ہیں۔