پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کور کمیٹی کے گروپ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تنظیمی معاملات پر بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ نوبت تلخ کلامی اور مبینہ طور پر گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد سلمان اکرم راجہ نے کور کمیٹی کا گروپ چھوڑ دیا، جبکہ یہ تنازعہ پارٹی کی تنظیم سازی کے امور پر اختلافات کے باعث پیدا ہوا۔
پارٹی کے اندر اس واقعے نے مزید تناؤ پیدا کر دیا ہے، تاہم تاحال قیادت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔