راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ خیبر کار اور تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں


ویب ڈیسک May 02, 2026

راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ خیبر کار اور تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

سردار بابر ممتاز خان (ایس پی پوٹھوہار) کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور ان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔