غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار

نیٹ ورک کے دیگر کردار بھی ریڈار پر ہیں


ویب ڈیسک May 03, 2026

غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کی جس میں ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پر ملیر میں بڑی کارروائی کی گئی جس سے جعلی فارما نیٹ ورک پر کاری ضرب لگائی گئی۔

خفیہ اطلاع پر بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ماراگیا۔ کارروائی کے دوران ملزم فیصل شاہد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جو فیکٹری کا مالک اور آپریٹر نکلا۔

چھاپے میں بڑی مقدار میں خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد، جعلی پروڈکشن کا بڑا دھندا سامنے آگیا۔ برآمد شدہ سامان ڈریپ حکام کے حوالے کردیا گیا جبکہ سامان قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید ملوث افراد کی تلاش جاری ہے اور نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔