پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سسٹم میں تکنیکی خرابی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

اوور سیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


طالب فریدی May 04, 2026

لاہور:

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سسٹم میں تکنیکی خرابی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا جس کے باعث اوور سیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاسپورٹ ذرائع کے مطابق یورپ، مشرقی وسطی، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے لیے ای اور مشین ریڈ ابیل پاسپورٹ کا اجراء بند ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے سسٹم میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو ایک ہفتے کے بعد بھی تھیک نہ کیا جا سکا۔

سعودی عرب، یورپ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں پاکستان کے سفارت خانوں قونصل خانوں کے باہر بورڈ آویزاں کر دیے گئے کہ سسٹم خراب ہے۔

پاکستان میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈ کوارٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کا اجراء بند ہے۔