پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عبداللہ فضل اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں


ویب ڈیسک May 08, 2026

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عبداللہ فضل اس میچ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔