کینیڈا میں ’ایشین ہیریٹیج مہینے‘ کے تحت ’پاکستان‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

ہائی کمشنر محمد سلیم نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک May 08, 2026

ہائی کمیشن نے ’پاکستان‘ کے عنوان پر تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان نے اوٹاوا میں سینیٹرز چیمبر، سینیٹ آف کینیڈا کی عمارت میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے "ایشین ہیریٹیج مہینے" کی تقریبات کے حصے کے طور پر پاکستان کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں 80 کے قریب مہمانوں بشمول معزز سینیٹرز، معزز اراکین ہاؤس آف کامنز، دیگر کینیڈین معززین، سفارتی کور کے نمائندوں، پاکستانی کمیونٹی اور مقامی میڈیا نے خصوصی شرکت کی۔

ہائی کمیشن نے پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے، فن، سیاحت، ایڈونچر اسپورٹس اور کھانوں کو اجاگر کرنے والا پبلسٹی مواد اور ویڈیو کلپ پیش کیا۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان کو کینیڈا کی سینیٹ کے انتہائی باوقار احاطے میں "پاکستان" تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے باہمی فائدے کے لیے پاکستان اور کینیڈا کے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور سیاحتی تعلقات کو بڑھانے کے بے پناہ مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔