کراچی:
شہر قائد میں شاہراہ نور جہاں کی حدود میں کے ڈی اے گراؤنڈ عبداللہ کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔
گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، ایک 9 ایم ایم پستول اور 3 موبائل فون برآمد کر لیے۔