کراچی:
ابراہیم حیدری چارن محلے میں دکان میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
واردات کرنے کے لیےآنے والے ایک ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ 2 ملزمان موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
موقع پرموجود مشتعل شہریوں نے پکڑے جانے والے ملزم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے زخمی حالت میں گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ اور 2 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے ملزم نے ہوائی فائرنگ کی ہے۔
ابراہیم حیدری پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد یاسین کے نام سے کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔