معرکہ حق کی مناسبت سے ملیر چھاؤنی میں دفاعی نمائش کا انعقاد

نمائش میں سول وعسکری حکام سمیت شہریوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت


ویب ڈیسک May 11, 2026

ملیر گیریژن کراچی میں معرکہ حق کی مناسبت سے دفاعی ہتھیاروں اور جدید عسکری آلات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

نمائش میں افواج پاکستان کے زیر استعمال جدید دفاعی ساز و سامان اور جدید ہتھیار عوامی مشاہدے کیلئے پیش کیے گئے، نمائش میں سول وعسکری حکام سمیت شہریوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے پاک فوج کے زیراستعمال جدید دفاعی ساز و سامان اور ہتھیاروں میں غیرمعمولی دلچسپی لی۔

شہریوں نے معرکہ حق کو قومی تاریخ کا روشن باب قرار دیتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کے عزم کو سراہا۔