لاہور:
غالب مارکیٹ پولیس نے ایم ایم عالم روڈ سے خواتین جیب تراش گروپ کو گرفتار کیا، دونوں خواتین ایم ایم عالم روڈ پر واقع بوتیک میں واردات کی پلاننگ کر رہی تھیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خواتین ملزمان شاپنگ پر آئی خواتین کے پرس، نقدی اور موبائلز چراتی تھیں۔
خواتین ملزمان نے چند روز قبل ایم ایم عالم روڈ پر واقع بوتیک میں واردات کی تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین ملزمان کو واردات کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا تھا کہ ملزمہ ثناء اور کنول ریکارڈ یافتہ ہیں، قبضے سے بلیڈ اور نقدی برآمد کر لی، خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی کے مطابق جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔