کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات، پاکستان میں 15 مئی کو شیڈول پرچہ ملتوی

فیصلہ پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اضافی سیکیورٹی اقدام کے طور پر کیا ہے، کیمبرج بورڈ


عائشہ خان May 13, 2026
فوٹو: فائل

پاکستان میں 15 مئی کو ہونے والا کیمبرج انٹر نیشنل کا اے لیول ریارضی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان 22 مئی کو کردیا جائے گا۔

کیمبرج بورڈ کے مطابق پاکستان میں 15 مئی کو شیڈول پرچہ اے لیول ریاضی (9709) 32 کا تھا اور امتحاج کے لیے نئی تاریخ کا اعلان جمعہ 22 مئی تک کر دیا جائے گا۔

پرچہ ملتوی کرنے کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلہ پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اضافی سیکیورٹی اقدام کے طور پر کیا ہے۔

کیمبرج انتظامیہ نے بتایا کہ اسکولوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلی معلومات 22 مئی تک فراہم کریں گے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اے ایس اینڈ اے لیول کے نتائج جاری کرنے کی تاریخ 11 اگست بر قرار رہے گی اور اسکولوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلی معلومات 22 مئی تک فراہم کریں گے۔