’عمران خان سے ملاقات کو کسی پسِ پردہ ڈیل سے جوڑنا مضحکہ خیز پروپیگنڈا ہے‘

ملاقات کو کسی ڈیل، سیاسی مفاہمت یا خفیہ منصوبہ بندی قرار دینا مضحکہ خیز اور جھوٹ ہے


عامر الیاس رانا November 12, 2026

کل اڈیالہ میں ہونے والی ملاقات کو کسی خفیہ سیاسی سرگرمی یا پسِ پردہ ڈیل سے جوڑنا محض قیاس آرائی  اور جھوٹا مضحکہ خیز پروپیگنڈا  کے سوا کچھ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے خود وکلا کو ملاقات کی اجازت دی تھی تاکہ قیدی سے زیرِ سماعت مقدمات، اپیلوں اور قانونی کارروائی کے حوالے سے  بات چیت کی جا سکے ، سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ دونوں  قیدی کے قانونی نمائندے ہیں اور اپنے مؤکل سے مشاورت کرنا  عدالتی حلم تھا۔

ملاقات کو کسی ڈیل، سیاسی مفاہمت یا خفیہ منصوبہ بندی قرار دینا مضحکہ خیز اور جھوٹ ہے، کوئی بیک  ڈور نہیں چل  رہا اگر تحریک انصاف اس ملاقات پر بھی کوئی سیاست کرے گی تو اس کا نقصان بھی قیدی کو ہی ہوگا۔