سنگین جرائم میں ملوث افغان باشندے میزبان ممالک کیلئے سیکیورٹی چیلنج

پولینڈ نے بھی رواں ماہ کے دوران درجن سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے


ویب ڈیسک May 14, 2026

مکروہ جرائم اور مجرمانہ نیٹ ورکس میں ملوث افغان باشندوں نےمیزبان ممالک کےامن وامان کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

افغانستان انٹرنیشنل نےغیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث افغان شہریوں کی حقیقت بے نقاب کردی۔

افغان جریدےافغانستان انٹرنیشنل کے مطابق افغان شہری تاجکستان میں منشیات کی سمگلنگ، دہشت گردی، جنسی جرائم اور جوئے کے اڈوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

سنگین جرائم اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کئی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا، تاجکستان میں منشیات سمگلنگ کے670 اور دہشت گردی میں 32 افغان شہری ملوث پائے گئےہیں۔

پولینڈ نے بھی رواں ماہ کے دوران درجن سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق متعدد ممالک کی جانب سےافغان شہریوں پر ویزہ پابندیاں اورملک بدری کے اقدامات ان کی مبینہ مجرمانہ اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔