لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ایک فوجی جنوبی لبنان میں لڑائی میں مارا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ مارچ کے اوائل میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس کے 20 اہلکاروں مارے گئے ہیں۔
فوج نے اضافی معلومات فراہم کیے بغیر کہا کہ 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ نیگیو داگن جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوا۔
نگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 19 اسرائیلی فوجی اور ایک سویلین کنٹریکٹر مارا جا چکا ہے۔