پٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی   

اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک گیر تحریک چلے گی، حافظ نعیم الرحمان


ویب ڈیسک May 15, 2026

پٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔  

 آبپارہ چوک پر ہونے والے احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کریں گے، کارکنوں کی بڑی تعداد کی مظاہرے مین شرکت متوقع ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھی پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 271 روپے بنتی ہے، پٹرول 415 روپے لیٹر کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 117 روپے پٹرولیم لیوی عوام پر بوجھ ہے، اسے فوری ختم کیا جائے، حکومت نے پٹرول کو عوام کی جیبیں کاٹنے اور آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، حکومت محض عوام کو دھوکا دے رہی ہے، 

اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک گیر تحریک چلے گی، حافظ نعیم الرحمان