لاہور: نوجوانوں پر تشدد اور اس کی ویڈیوز وائرل 2 نامزد ملزمان گرفتار

وائرل ویڈیوز میں ملزمان کو لڑکوں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویب ڈیسک May 16, 2026
فوٹو: فائل

نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے میں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نامزد ملزمان طیب اور شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

وائرل ویڈیوز میں ملزمان کو لڑکوں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزمان نے نوکری چھوڑ کر جانے کی رنجش پر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔