افغانستان سے جوہری دہشت گردی کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

تاجکستان سے چوری یورینیم ڈائی آکسائیڈ کی حامل 133 گولیاں افغانستان میں موجود القاعدہ کے ہاتھ لگ سکتی ہیں، رپورٹ


ویب ڈیسک May 20, 2026

اقوام متحدہ نے افغانستان سے جوہری دہشت گردی کے سنگین اور ممکنہ خطرے سے دنیا کو خبردار کردیا۔

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے مطابق تاجکستان سے چوری یورینیم ڈائی آکسائیڈ کی حامل 133 گولیاں افغانستان میں موجود القاعدہ کے ہاتھ لگ سکتی ہیں، جوہری دہشت گردی کا خطرہ آج سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق القاعدہ بار بار جوہری دہشت گردی کا ارادہ ظاہر کرچکی ہے اور متعدد واقعات میں تابکار مواد اسمگل یا پھر چوری ہوا ہے، ماہرین کے مطابق یواین، امریکہ، پاکستان، یورپی اور وسطی ایشیائی  ممالک بارہا افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کو سنگین خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

افغانستان میں دہشت گرد جدید ٹیکنالوجی اورغیرملکی جنگجوؤں کے ساتھ جوہری دہشت گردی کا حقیقی خطرہ پیدا کررہے ہیں، افغان طالبان رجیم نے اپنا جابرانہ تسلط برقرار رکھنے کیلئے دنیا بھرکی دہشتگرد تنظیموں کوپناہ دے رکھی ہے۔

افغانستان میں طالبان رجیم کی چھتری تلے موجود یہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں دنیا بھر کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔